🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ سفر میں سواری پر نوافل پڑھنا جائز ہیں، خواہ سواری کا رخ کسی بھی سمت ہو اور یہ عمل مباح بالاجماع جائز ہے بشرطیکہ معصیت کا سفر نہ ہو۔ [شرح صحيح مسلم للنووي: 209/5]
➋ وتر پڑھنا سنت ہے واجب نہیں، کیونکہ فرض نماز سواری پر پڑھنا جائز نہیں۔
➌ نماز خوف یا کسی شرعی عذر کے تحت سواری پر فرض نماز پڑھنا جائز ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1295