🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ مسجد میں خرید و فروخت، گمشدہ چیز کا اعلان کرنا، اشعار کہنا اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے قبل حلقے بنانا حرام ہے۔ [نيل الأوطار: 162/2]
➋ مساجد میں بیع و شراء حرام ہے اور جو شخص کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتا دیکھتا ہے تو اس پر واجب ہے کہ وہ بائع اور مشتری کو یہ کلمات «لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ» ”اللہ تعالیٰ تیری تجارت نفع بخش نہ بنائے۔“ کہے۔ [سبل السلام: 46/2]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1306