الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
217۔ اردو حاشیہ : ➊ ان دو روایات سنن نسائی [216، 217] کی سند میں اختلاف ہے۔ روایت [216]...
217۔ اردو حاشیہ:
➊ ان دو روایات سنن نسائی [216، 217] کی سند میں اختلاف ہے۔ روایت [216] میں حضرت عروہ براہ راست حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے بیان کر رہے ہیں، جبکہ روایت [217] میں دونوں کے درمیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا واسطہ موجود ہے۔ پہلی روایت کتاب سے بیان کی گئی اور دوسری حفظ سے۔ دونوں طرح ہی درست ہے کیونکہ حضرت عروہ کی ملاقات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی ہے اور حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے بھی۔ عین ممکن ہے کہ دونوں سے روایت سنی ہو۔ چونکہ ابن ابی عدی ثقہ راوی ہیں، لہٰذا یہ امکان قابل ترجیح ہے۔ اگرچہ ابن القطان نے پہلی روایت کو منقطع قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن صحیح قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: [إرواء الغليل، رقم: 204]
➋ ممکن ہے، امام نسائی رحمہ اللہ کا اشارہ «دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ» والے الفاظ کی طرف ہو۔
➌ حیض، نفاس اور استحاضے سے متعلق تفصیلی احکام و مسائل کے لیے «كتاب الحيض ولإستحاضة» کا ابتدائیہ دیکھیے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 217