الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «بِوَضُوء» ”واؤ“ کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ وہ پانی جس سے وضو کیا جائے۔ «تَمَضْمَضَ» «اَلْمَضْمَضَة»...
� لغوی تشریح:
«بِوَضُوء» ”واؤ“ کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ وہ پانی جس سے وضو کیا جائے۔
«تَمَضْمَضَ» «اَلْمَضْمَضَة» سے ماخوذ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ منہ میں پانی داخل کر کے اسے حرکت دے، پھر باہر پھینک دے۔
«اِسْتَنْشَقَ» «اِسْتِنْشَاق» سے ماخوذ ہے۔ پانی کا ناک کے داخلی حصے میں پہنچا کر بذریعہ سانس اوپر چڑھانا۔
«اِسْتَنْشَرَ» ناک سے داخل شدہ پانی کو باہر نکالنا اور اسے جھاڑنا۔
«اَلْمِرْفَقِ» ”میم“ کے کسرہ، ”را“ کے سکون اور ”فا“ کے فتحہ کے ساتھ ہے، یعنی کہنی جو ذراع اور عضد کے درمیان جوڑ والی ہڈی ہے۔
«إِلَى الْكَعْبَيْنِ» ٹخنوں تک۔ پنڈلی اور پاؤں کے ملنے کی جگہ۔ ابھری ہوئی ہڈیاں۔ بلوغ المرام میں اس حدیث کے آخر میں یہ الفاظ بھی ہیں جنہیں مؤلف نے اختصاراً حذف کر دیا ہے: پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس طرح وضو کر کے فرمایا: «من توضا نحو وضوئي هذا ثم صلى ركعتين لا يحدث فيهما نفسه غفرله ما تقدم من ذنبه» ”جس شخص نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر دو رکعتیں ادا کیں اور اس دوران میں اس نے اپنے دل میں کوئی ایسی بات بھی نہ کی جس کا نماز سے کوئی تعلق نہ ہو تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“
فائدہ:
اس حدیث سے اعضائے وضو میں سے ہاتھ، منہ اور پاؤں کا تین تین مرتبہ دھونا ثابت ہوتا ہے۔ دوسری روایت میں دو دو مرتبہ اور بعض روایات میں ایک ایک مرتبہ دھونے کا ذکر بھی آیا ہے۔ محدثین فقہاء نے اس روایات میں اس طرح تطبیق دی ہے کہ ہر عضو کا ایک ایک مرتبہ دھونا واجب اور تین تین مرتبہ دھونا مسنون ہے، دو دو مرتبہ دھو لیا جائے تو بھی کافی ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ واجب صرف ایک مرتبہ دھونا ہے۔
راوی حدیث:
حمران رحمہ اللہ ”حا“ کے ضمہ اور ”میم“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ حمران بن ابان۔ ابان ہمزہ کے فتحہ اور ”با“ کی تخفیف کے ساتھ ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ایک غزوہ میں انہیں قید کیا۔ مسیّب بن نخبہ کے حصے میں آئے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مسیّب سے خرید کر آزاد کر دیا۔ طبقہ ثانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ثقہ ہیں اور 75 ہجری میں فوت ہوئے۔ بعض نے سن وفات 76 اور 71 ہجری بھی ذکر کی ہے۔
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ عثمان بن عفان تیسرے خلیفہ راشد اور سابقین اولین میں سے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی دو لخت جگر سیدہ رقیہ اور سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہما، یکے بعد دیگرے ان کی زوجیت میں رہیں۔ اسی وجہ سے آپ رضی اللہ عنہ ذوالنورین کے لقب سے مشہور ومعروف ہوئے۔ انہوں نے 18 ذوالحجہ 35 ہجری کو جمعہ کے روز جام شہادت نوش کیا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 30