🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے سوا کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، جبکہ معاملہ ایسا نہیں ہے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی جگہوں میں دیگر ادعیہ میں ہاتھ اٹھانا ثابت ہے۔ اور اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ہاتھ اٹھانے میں جتنا مبالغہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کی دعا میں کرتے تھے، اتنے زیادہ ہاتھ کسی اور دعا میں نہیں اٹھاتے تھے۔
➋ استسقاء کے لیے دعا اور چادروں کو الٹنا نمازِ استسقاء سے قبل مشروع ہے اور نمازِ استسقاء بارش طلبی کی دعا کے بعد ادا کی جائے گی۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1411