🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ نماز عید کی پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورۃ القمر یا سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیہ کی قراءت مستحب ہے، البتہ نماز عید میں سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیہ کے کثرتِ اہتمام کی روایات اکثر ہیں۔
نیز ان سورتوں کے علاوہ اور سورتوں کی تلاوت کرنا بھی جائز ہے، البتہ مذکورہ سورتوں کی تلاوت افضل ہے۔
➋ خطبہ عید زمین پر لوگوں کے بالمقابل کھڑے ہو کر ارشاد کرنا مسنون ہے۔
➌ «فَلَمَّا فَرَغَ نَبِي نَزَلَ فَأتَي النِّسَاءَ» سے یہ استدلال کہ آپ منبر سے نیچے اتر کر عورتوں کے پاس تشریف لے گئے تھے، درست نہیں بلکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی بہ نسبت کچھ بلند جگہ پر تھے، منبر کا استعمال کسی بھی حدیث میں وارد نہیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1441