🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ خطبہ عید لوگوں کے بالمقابل کھڑے ہو کر ارشاد کرنا مسنون ہے۔
➋ سواری پر خطبہ عید ارشاد کرنا مسنون نہیں، بلکہ اس روایت میں کاتب نے غلطی سے راحلہ لکھ دیا ہے، اصل حدیث یوں ہے:
❀ «أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم خَطَبَ يَوْمَ عِيدٍ عَلَىٰ رِجْلَيْهِ»
”بلاشبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دن اپنے قدموں پر (کھڑے ہو کر) خطبہ ارشاد فرمایا۔“ تفصیل کے لیے دیکھیے [الصحيح: 2968]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1445