🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث خطبہ جمعہ کے متعلق ہیں، جمعہ کے دو خطبے اور دو خطبوں کے درمیان خاموش بیٹھنا مسنون ہے۔
➋ نماز عید کا ایک ہی خطبہ ہے اور عید کے دو خطبوں کے متعلق جتنی روایات ہیں، سب ضعیف ہیں۔
➌ خطبہ عید کو خطبات جمعہ پر قیاس کرنا درست نہیں، کیونکہ خطبہ عید کا محل نماز عید کے بعد اور خطبات جمعہ کا محل نماز جمعہ سے پہلے ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1447