🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نماز عیدین کے لیے عید گاہ جانا مشروع ہے۔
➋ نماز عید خطبہ عید سے قبل مسنون ہے۔
➌ خطبہ عید لوگوں کی طرف منہ کر کے اور زمین پر کھڑے ہو کر ارشاد کرنا مشروع ہے۔
➍ خطبہ عید میں حاضرین سے صدقہ کی اپیل کرنا اور انھیں کثرت سے صدقہ کرنے کی ترغیب دینا جائز و مباح ہے۔
➎ عید گاہ میں منبر کا انتظام کرنا بدعت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زمین پر کھڑے ہو کر خطبہ دینا مسنون ہے اور اس بدعت کا موجدِ اول مروان بن حکم تھا۔
➏ نماز عید سے قبل خطبہ دینا بدعت ہے اور اس بدعت کا موجد بھی مروان ہے۔
➐ خلافِ سنت کام کو جتنا بھی مزین و آراستہ کیا جائے، اس میں خیر و بھلائی کار فرما نہیں ہو سکتی۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1449