🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ کسی شرعی ضرورت کی صورت میں خطبہ جمعہ اور دیگر خطبات قطع کرنا جائز ہے۔
➋ کوئی شخص دین سیکھنے کے لیے امام کی خدمت میں حاضر ہو تو ہر صورت اسے دینی تعلیم سے آگاہ کرنا لازم ہے، خواہ امام خطبہ ارشاد کر رہا ہو۔
➌ سائل کا اپنے سوال کو خوبصورت اور آراستہ کر کے پیش کرنا جائز ہے۔
➍ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت پر انتہائی مشفق و مہربان تھے اور دین اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لیے ہمہ وقت تیار و مصروف رہتے تھے۔
➎ تعلیم کے لیے بلند جگہ یا کرسی وغیرہ کا استعمال بہتر ہے، اس سے سامعین کو سمجھنے میں سہولت رہتی ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1457