🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
227۔ اردو حاشیہ : ➊ آٹھ رطل ”عراقی صاع“ کے برابر ہیں۔ ”حجازی صاع“ کے لحاظ سے یہ تقریباً...
227۔ اردو حاشیہ:
➊ آٹھ رطل ”عراقی صاع“ کے برابر ہیں۔ ”حجازی صاع“ کے لحاظ سے یہ تقریباً ڈیڑھ صاع کے برابر ہیں۔ ”حجازی صاع“ وزن کے لحاظ سے تقریباً ڈھائی کلو ہوتا ہے، گویا پانی کی مقدار تقریباً چار کلو تھی۔
➋ اس حدیث میں غسل کے لیے پانی کی مقدار آٹھ رطل تقریباً ڈیڑھ صاع بیان ہوئی ہے جبکہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع (تقریباً اڑھائی کلو) پانی سے غسل اور ایک مد سے وضو کر لیا کرتے تھے۔“ دیکھیے: [صحيح البخاري، الوضوء، حديث: 201، و صحيح مسلم، الحيض، حديث: 335]
اور سنن ابوداود میں وضو کے لیے پانی کی مقدار ایک مد کے دو تہائی جتنا بیان ہوئی ہے۔ [سنن أبى داود، الطهارة، حديث: 94]
ان تمام روایات کا مقصد غسل اور وضو کے لیے پانی کی مقدار کی حد بندی نہیں اور نہ ان روایات میں باہمی تعارض ہے بلکہ مختلف حالات میں ضرورت کے مطابق پانی کم اور زیادہ استعمال ہو سکتا ہے۔ ان روایات میں ترغیب دی گئی ہے کہ پانی کم از کم استعمال کرنا چاہیے، بےجا استعمال نہ ہو کہ وہ اسراف اور ضیاع کی حد کو پہنچ جائے اور اتنا کم بھی نہ ہو کہ اس سے غسل یا وضو کے بجائے مسح ہی سمجھا جائے۔ «والله أعلم»
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 227