🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
اس حدیث میں باوضو ہو کر نماز باجماعت کے ارادے سے مسجد میں جانے کی فضیلت کا بیان ہے کہ اس صورت میں ہر قدم پر ایک ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور دوسرا ہر قدم پر ایک گناہ محو ہوتا ہے، یوں مسجد تک پہنچنے میں اس کے کئی درجات بلند ہوتے اور کئی برائیاں محو ہوتی ہیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1490