🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نماز میں امام کی اقتدا ملحوظ ہے، خواہ وہ اول وقت پر نماز پڑھے یا آخر وقت پر اور خواہ وقت استحباب کا انتخاب کرے یا وقت کراہت کا۔ لیکن اگر امام نماز کا اصل وقت فوت کر دے کہ دوسری نماز کے وقت میں پہلی نماز ادا کرے تو اس صورت میں اول وقت پر منفرد نماز پڑھنا مستحب ہے۔ پھر باجماعت مل جائے تو اس میں شامل ہونا بھی جائز ہے اور یہ آخری نماز نفل شمار ہوگی۔
➋ ائمہ کرام کو نماز کی پابندی اور اسے وقت پر ادا کرنے کی تلقین ہے۔ اس سے نمازی اور امام دونوں ثواب کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔ اور تاخیر کی صورت میں امام گناہ گار ہوتا ہے اور اس گناہ کا وہ تنہا مستحق ہے، نماز کا سو امام ضامن ہے۔ لہذا اسے وقت پر ادا کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1513