الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� فائدہ : اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سر کا مسح ایک مرتبہ ہی فرض ہے۔ اکثر علمائے...
� فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سر کا مسح ایک مرتبہ ہی فرض ہے۔ اکثر علمائے امت کا یہی مسلک ہے۔ البتہ امام شافعی رحمہ اللہ مسح میں تکرار کے قائل ہیں اور دوسرے اعضاء کی طرح تین بار مسح کو مستحب قرار دیتے ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا استدلال ابوداود کی ایک روایت سے ہے لیکن اکثر احادیث (جو صحیحین اور سنن میں مروی ہیں) کی بناء پر جمہور علماء کا مسلک ہی راجح اور اقرب الی الصواب ہے۔
راوی حدیث:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ علی بن ابی طالب چوتھے خلیفہ راشد، سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے والد ماجد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حقیقی چچازاد بھائی اور داماد تھے۔ جنگ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شریک ہوئے کیونکہ اس جنگ میں ان کو مدینے میں بطور خلیفہ چھوڑ دیا گیا تھا۔ 18 ذی الحجہ 35 ہجری کو منصبِ خلافت پر فائز ہوئے اور 17 رمضان المبارک 4۔ ہجری کو جمعہ کے دن بوقت صبح کوفہ میں ایک شقی القلب عبدالرحمٰن بن ملجم نے پے درپے تین وار کر کے شہید کر دیا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 31