🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث میں اذان کہنے اور پہلی صف میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان ہے اور اذان کہنا اور پہلی صف میں نماز پڑھنا افضل اعمال میں سے ہے۔
➋ ◈ امام شوکانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث دلیل ہے کہ اذان کہنا، صف اول کا التزام کرنا اور عشاء وفجر کی نماز کے لیے مسجد میں جلدی پہنچنا مستحب عمل ہے۔ [نيل الأوطار: 2/355]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1555