🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
”مردوں کی پہلی صفیں بہترین ہیں“ کا اطلاق عام صفوں پر ہے کہ ان کی پہلی صفیں ہمیشہ خیر و برکت کا باعث اور پچھلی صفیں بدترین ہیں۔
لیکن عورتوں کی صفوں سے مراد وہ اگلی صفیں ہیں جہاں وہ مردوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھیں، البتہ اگر وہ مردوں سے علیحدہ نماز پڑھیں تو ان کی اگلی صفیں بہترین اور پچھلی صفیں بدترین شمار ہوں گی۔
اور خواتین و حضرات کی بری صفوں سے مراد یہ ہے کہ ایسی صفیں اجر و ثواب کی کمی کا باعث ہیں اور مطلوبِ شریعت سے بعید تر ہیں۔
نیز مردوں کے ساتھ حاضری کی صورت میں عورتوں کی پچھلی صفوں کو اس لیے افضل قرار دیا گیا ہے کہ اس صورت میں وہ مردوں کے اختلاط اور دیکھنے سے دور رہیں گی اور ان کی حرکات و سکنات اور کلام سننے سے کوئی تعلقِ خاطر پیدا نہیں ہوگا۔ [شرح النووي: 183/2]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1562