🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ سلام پھیرنے کے بعد امام کا مقتدیوں کی طرف منہ پھیرنا مسنون ہے۔
➋ سلام پھیرنے کے بعد دائیں اور بائیں دونوں جانب سے مقتدیوں کی طرف پھرنا جائز و مباح ہے۔ اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقتدیوں کی طرف منہ پھیرنے کے بعد زیادہ تر نظر اپنے دائیں جانب ہوتی تھی۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1565