🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ صف کے پیچھے اکیلے شخص کی نماز نہیں ہوتی اور نخعی، حسن بن صالح، احمد، اسحاق، حماد، ابن ابی لیلیٰ اور وکیع کا بھی یہی مذہب ہے۔ [عون المعبود: 203/2]
➋ بعض روایات میں ہے کہ اکیلا شخص اگلی صف سے نمازی کھینچ لے۔ لیکن اس معنی کی تمام روایات ضعیف ہیں۔ لہذا نہ تو آگے سے نمازی کھینچنا جائز ہے اور نہ اکیلے شخص کی نماز ہوتی ہے۔ لہذا جب تک اکیلا ہے وہ رکعات شمار نہ کرے اور اگر کوئی دوران نماز نمازی آجائے تو ٹھیک ورنہ سلام کے بعد نئے سرے سے نماز کا آغاز کرے۔ یہ موقف کہ اس کی وہ رکعت نہیں ہوتی۔ یہ موقف درست نہیں ہے کیونکہ قرآن نے ایک مطلق قانون بنایا ہے کہ ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ ”کہ اللہ انسان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے۔“ [سورة البقرة: 286]
اب اگر اگلی صفیں مکمل ہیں اور یہ نمازی اکیلا پیچھے آ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ اور کوئی نمازی شامل نہیں ہوتا اور اگلی صفیں بھی مکمل ہیں تو اس میں اس نمازی کا کیا قصور ہے کہ وہ جماعت کے ساتھ نماز بھی ادا کرے اور پھر بھی اس کی نماز، نماز ہی شمار نہ ہو۔ یہ بات بعید از عقل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1570