🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
فجر، ظہر، عصر اور دیگر فرض نمازوں میں پہلی رکعت کو باقی رکعات سے لمبا کرنا مستحب عمل ہے اور اس میں حکمت یہ ہے کہ پیچھے رہ جانے والے نمازی بھی پہلی رکعت میں شامل ہو جائیں۔
لہذا ائمہ کو اس سنت کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور امامت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1580