🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ نماز مغرب اور نماز عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں بلند آواز سے قرآن پڑھنا مشروع ہے، اور آخری دو رکعتوں میں سری تلاوت مسنون ہے۔
➋ نماز مغرب میں قصار مفصل سورتوں کی تلاوت مستحب ہے، لیکن کبھی کبھی کسی طویل سورت کی تلاوت بھی مشروع ہے۔ اسی طرح نماز عشاء میں اواسط مفصل سورتوں کی تلاوت مسنون ہے، لیکن کبھی کبھی چھوٹی سورت کی تلاوت بھی مباح ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1592