🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نماز کو اول وقت پر جلدی پڑھنا مشروع ہے، جب نماز کا وقت ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہ تھے تو صحابہ کرام نے آپ کے انتظار کی خاطر نماز میں تاخیر نہ کی۔
➋ نماز میں التفات سے اس وقت تک نماز باطل نہیں ہوتی جب تک نمازی اپنا تمام بدن قبلہ کی دوسری طرف نہ پھیر لے۔
➌ تصفیق (تالی بجانا، دائیں ہتھیلی کا بائیں ہاتھ کی پشت پر مارنا) نماز میں غلطی پر تنبیہ کے لیے عورتوں کا وصف ہے۔
➍ نمازی کا کسی عارضہ کی وجہ سے نماز میں آگے پیچھے ہونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی، بشرطیکہ یہ عمل کثیر نہ ہو۔
➎ نماز میں کسی نعمت کے حدوث کی صورت میں ہاتھ بلند کر کے اللہ کی حمد و ثنا کرنا مباح ہے۔
➏ دو اماموں کے پیچھے نماز پڑھنا کہ ایک کے بعد اصل امام امامت کے فرائض انجام دے، یہ صورت جائز ہے۔
➐ ایسے امام کی اقتدا جائز ہے جو شروعِ نماز میں شامل نہ ہوا ہو۔
➑ نماز میں کوئی معاملہ پیش آنے کی صورت میں مرد حضرات کا سبحان اللہ کہنا مسنون ہے۔ [عون المعبود: 2/430]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1623