🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد: ➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ آدم علیہ السلام کی تخلیق جمعہ کے دن عصر کے بعد دن کی آخری گھڑی میں ہوئی ہے۔ اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
➋ جمعہ کے دن قبولیتِ دعا کی کون سی گھڑی ہے؟ فتح الباری میں علماء کے بیالیس مختلف اقوال نقل کیے گئے ہیں۔ جن میں سے راجح ترین قول یہ ہے کہ جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی نمازِ عصر کے بعد ہے۔ کیونکہ اس کی تائید میں اکثر روایات وارد ہوتی ہیں۔ نیز آئندہ روایت اس موقف کی موید ہے۔ [نیل الاوطار: 258/3]

❀ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«يَوْمُ الْجُمُعَةِ ثِنْتَا عَشْرَةَ سَاعَةً، مِنْهَا سَاعَةٌ يُوجَدُ عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهِمَا إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ، فَالْتَمِسُوهَا آخِرَ سَاعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ.»
”جمعہ کے دن بارہ گھڑیاں ہیں، ان میں سے ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں مسلمان شخص اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا پایا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتے ہیں، اور اسے جمعہ کے دن عصر کے بعد آخری گھڑی میں تلاش کرو۔“ [صحیح الجامع: 8190]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1731