🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ حدیث واضح نص ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر جنگلی جھاؤ کے درخت سے تیار ہوا تھا۔
لیکن منبر کی تعمیر کے لیے جھاؤ کا درخت استعمال کرنا ضروری نہیں، بلکہ کسی بھی لکڑی یا کسی اور میٹریل سے منبر تیار کرنا جائز ہے۔
البتہ خطبہ کے لیے منبر کا استعمال مستحب فعل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1779