🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ جمعہ میں لغو و لہو اور غل غپاڑہ کرنے والے جمعہ کے اجر و ثواب کے بجائے گناہ کے سزاوار ٹھہرتے ہیں۔
➋ کچھ لوگ فقط دعا کے لیے حاضر ہوتے ہیں، اگر اللہ چاہے تو ان کی دعا قبول کر لیتا ہے، وہ جمعہ کے اجر و ثواب سے محروم رہتے ہیں۔
➌ جمعہ کے اجر و ثواب سے وہ شخص مستفید ہوتا ہے جو رضائے الٰہی کا متلاشی ہے اور آدابِ جمعہ کو ملحوظ رکھتا ہے۔ اس کے اس جمعہ سے لے کر آئندہ دس روز تک کے صغیرہ گناہ محو ہو جاتے ہیں۔ اور کئی گنا اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1813