🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ نماز جمعہ کے بعد سنتیں پڑھنا اور ان کی ترغیب دینا مستحب فعل ہے۔ جمعہ کے بعد کم از کم نماز دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ چار رکعتیں مسنون ہیں۔
➋ «مَن كَانَ مِنكُمْ مُصَلِّياً» ‏‏‏‏ کے الفاظ دلیل ہیں کہ جمعہ کے بعد چار نوافل مسنون ہیں، واجب نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار نوافل ان کی فضیلت کی وجہ سے بیان کیے ہیں اور مختلف اوقات میں جمعہ کے بعد دو رکعتیں بیانِ جواز کے لیے ادا کی ہیں۔ [شرح النووي: 6/169]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1874