الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ طلوع فجر تک کھانا پینا، جماع کرنا اور دیگر تمام اشیاء جو روزے کے بغیر مباح ہیں، ان کا اہتمام درست ہے۔
➋ نابینا شخص کا اذان کہنا جائز ہے۔
◈ اصحابِ شافعی کہتے ہیں:
یہ عمل جائز ہے۔ پھر اگر نابینا کے ساتھ بینا شخص ہو جیسے ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ تھے، تو نابینے کے اذان کہنے میں بالکل کراہت نہیں ہے۔ اور اگر اس کے ساتھ بینا شخص نہ ہو تو اس خوف کی وجہ سے کہ وہ غلط وقت پر اذان نہ کہہ دے، اذان کہنا مکروہ ہے۔
➌ صبح کی دو اذانیں کہنا مستحب فعل ہے۔ 1 طلوع فجر سے پہلے 2 طلوع فجر کے ساتھ۔
➍ مؤذن کی آواز پر اعتماد کرنا درست ہے۔
➎ سحری کرنا اور سحری کو مؤخر کرنا مستحب فعل ہے۔ [شرح النووي: 68/4]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1932