🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ حالتِ روزہ میں پچھنے لگانا اور پچھنے لگوانا دونوں ممنوع کام ہیں اور پچھنے لگانے اور لگوانے والے کا روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔
➋ شروعِ اسلام میں یہی حکم تھا، لیکن بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگانے اور لگوانے کی رخصت دے دی، لہٰذا اب ان کاموں سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
➌ اس کی وضاحت آئندہ احادیث میں ملاحظہ کیجئے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1966