🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ مباشرت کے دو معنی ہیں: 1 جلد سے جلد ملانا۔ 2 جماع کرنا۔
➋ اس حدیث میں پہلا معنی مقصود ہے کہ روزہ دار بیوی سے ہاتھ ملا سکتا ہے اور جماع کے علاوہ بیوی سے گلے مل سکتا ہے۔ اس میں قباحت نہیں۔ پھر یہ جواز ان لوگوں کے لیے ہے جو جذبات پر کنٹرول رکھ سکیں، دیگر لوگوں کے لیے بیوی سے میل ملاپ جائز نہیں کیونکہ یہ کام روزہ توڑنے کا باعث بن سکتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1998