🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث سے استدلال کرنا کہ حالتِ سفر میں روزہ رکھنا ناجائز ہے درست نہیں، کیونکہ آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ صریح حکم دیا کہ روزہ توڑ دو، پھر اس حکم کی عدم تعمیل کی صورت میں روزے پر قائم رہنا نافرمانی تھی۔
آپ نے ان لوگوں کو اس وجہ سے نافرمان نہیں کہا کہ وہ حالتِ روزہ میں تھے، بلکہ نافرمان اس لیے کہا کہ انہوں نے آپ کے حکم پر عمل نہیں کیا تھا (بلکہ روزے کے اجر و ثواب پر ہی حریص رہے)۔
➋ اس موقع پر آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو روزہ توڑنے کا حکم اس لیے دیا کہ روزہ ان کے لیے نقاہت و کمزوری کا باعث تھا اور روزہ توڑنے سے وہ تازہ دم ہو کر جنگی اقدامات کا بہتر مظاہرہ کر سکتے تھے، لہٰذا دورانِ جہاد روزہ چھوڑنے کی رخصت ہے اور یہ عمل افضل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2023