الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ حالتِ سفر میں روزہ رکھنا اور ترک کرنا دونوں صورتیں جائز ہیں۔ پھر جنہیں سفر میں روزہ رکھنے سے سخت تکلیف ہو اور مشکل جھیلنا پڑے تو ایسے لوگوں کے حق میں روزہ نہ رکھنا بہتر ہے۔ اور جو لوگ سفر میں آسانی سے روزہ رکھ سکیں، ان کے لیے روزہ رکھنا بہتر ہے۔
➋ ◈ نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں: جمہور علماء اور جمیع اہل فتویٰ کا بیان ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا جائز ہے۔ سفر میں روزہ منعقد ہوتا ہے اور صاحبِ روزہ ثواب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ پھر علماء کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے یا روزہ توڑنا؟ چنانچہ مالک، ابوحنیفہ، شافعی اور اکثر علماء کا مذہب ہے کہ جو شخص سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور اسے مشقت و تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ایسے شخص کے لیے روزہ رکھنا افضل ہے۔ اور اگر سفر میں روزہ سے مشقت اٹھانا پڑے تو روزہ چھوڑنا افضل ہے اور یہی مذہب راجح اور اقرب الی الصواب ہے۔ [شرح النووي: 229/7]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2030