🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ سفر، حمل اور رضاعت کی حالت میں روزہ چھوڑنا افضل ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان امور میں روزہ ترک کرنے کی رخصت دی ہے اور شرعی رخصتوں پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں۔
➋ مسافر، حاملہ اور مرضعہ کو روزہ چھوڑنے کا حکم استحبابی ہے، وجوبی نہیں، لہٰذا ان میں سے جو فرد روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ روزہ رکھ سکتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2044