الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ احادیث الباب دلیل ہیں کہ حائضہ حالتِ حیض میں چھوڑے ہوئے رمضان کے روزوں کی قضا دے گی، اس سے یہ فرضیت ساقط نہیں ہو گی۔
➋ خاوند کی موجودگی میں فرض روزوں کی قضا میں بھی اس کی مرضی کو ملحوظ رکھا جائے گا۔
➌ رمضان کے روزوں کی قضا میں تاخیر جائز ہے، البتہ آئندہ رمضان سے قبل ان کی قضا دینا افضل و مستحب ہے۔
➍ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا شعبان میں رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کا اہتمام اس لیے کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی شعبان میں کثرت سے روزے رکھتے تھے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2051