🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ◈ ابن بطال رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علماء کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ سورج غروب ہونے پر روزہ دار کی افطاری کا وقت ہو جاتا ہے اور یہ دن کا آخری اور رات کا اول وقت ہوتا ہے۔ [شرح ابن بطال: 119/7]
➋ ◈ جب رات آ جائے، دن ختم ہو جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار کا روزہ مکمل ہو جاتا ہے اور غروب آفتاب کے بعد وہ روزہ دار نہیں رہتا، کیونکہ غروب آفتاب سے دن ختم ہو جاتا اور رات شروع ہو جاتی ہے اور رات روزے کا محل نہیں (لہذا غروب آفتاب کے ساتھ ہی روزہ افطار کر لینا چاہیے)۔ [شرح النووي: 77/4]
➌ اس حدیث میں غروب آفتاب کے ساتھ ہی روزہ جلد افطار کرنے کی تائید و ترغیب ہے، کیونکہ روزہ جلد افطار کرنے میں دین حنیف کا دوام ہے۔ جیسا کہ آئندہ احادیث سے ثابت ہے۔ لہذا افطاری کے وقت سے افطاری میں تاخیر نہ کی جائے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2058