🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ احادیثِ باب دلیل ہیں کہ عاشوراء (دس محرم) کا روزہ (فرضیتِ رمضان سے قبل) واجب تھا، کیونکہ آپ نے اس روزے کا حکم دیا تھا، پھر اس حکم میں تاکید واقع ہوئی، بعد ازاں ندائے عام کے ذریعے اس میں مزید تاکید پیدا کی گئی، پھر عاشوراء کے دن روزہ نہ رکھنے والے کو مغرب تک کچھ نہ کھانے کا پابند کر کے اس کی فرضیت کے شدید اہتمام کی تاکید ہوئی، اس کے بعد عورتوں کو یہ حکم دے کر کہ وہ شیر خوار بچوں کو عاشوراء کے دن دودھ نہ پلائیں عاشوراء کی فرضیت میں مزید تاکید واقع ہوئی، پھر بقول ابن مسعود رضی اللہ عنہ رمضان کی فرضیت پر عاشوراء کی فرضیت متروک قرار پائی۔
لیکن عاشوراء کے روزے کا مستحب ہونا باقی ہے۔
سو عاشوراء کے روزے کی فرضیت متروک ہوئی ہے۔
اس کا استحباب متروک نہیں ہوا۔ [فتح الباري: 6/283]
➋ رمضان کے روزوں کی فرضیت سے قبل عاشوراء کا روزہ فرض تھا، پھر جب رمضان کے روزے فرض قرار پائے، تو عاشوراء کے روزے کی فرضیت کا انعدام قرار دیا گیا چنانچہ اس کی فرضیت ساقط ہو چکی ہے، لہٰذا اب عاشوراء کا روزہ رکھنے اور ترک کرنے کا اختیار ہے لیکن یہ روزہ رکھنا ترک کرنے سے افضل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2083