الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث میں عاشوراء کے دن اور عرفہ کے دن کے روزوں کی فضیلت کا بیان ہے کہ ان روزوں سے صغیرہ گناہ محو ہو جاتے ہیں، لہٰذا ان روزوں کا اہتمام کرنا مستحب فعل ہے۔
➋ ◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں (حدیث الباب دلیل ہے) کہ عرفہ کا روزہ عاشوراء کے روزہ سے افضل ہے۔ روزہ عاشوراء کی اس فضیلت کی حکمت کیا ہے؟ اس حکمت کے بارے میں یہ قول منقول ہے کہ عاشوراء کا روزہ موسیٰ علیہ السلام اور عرفہ کا روزہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہے، اس نسبت کی وجہ سے عرفہ کا روزہ افضل ہے۔ [تحفة الأحوذي: 292/2]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2087