🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ سارا سال دو دن روزہ رکھنا اور ایک دن روزہ چھوڑنا انسان کے لیے بہت زیادہ مشقت کا باعث ہے کہ اس سے پیدا ہونے والے ضعف سے انسان بیوی کے حقوق اور دیگر عبادات و معاملات میں سستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن چھوڑنا افضل ہے۔
➋ «وَدَدْتُ أَنِّي طُوِّقْتُ ذٰلِكَ» کے بارے میں ◈ قاضی عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں:
”اس کا مفہوم ہے کہ میری خواہش ہے کہ میری امت کو اس عمل (ایک دن روزہ رکھنے اور دو دن روزہ چھوڑنے) کی طاقت نصیب ہو۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس عمل کی بلکہ اس سے اکثر کی بھی طاقت رکھتے تھے، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سحری و افطاری کے بغیر کئی دن مسلسل روزہ رکھتے تھے۔“ [شرح النووي: 179/4]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2111