الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
**➊** ان احادیث میں شافعی، احمد، داؤد ظاہری اور ان کے موافقین کے مذہب کی صریح دلیل ہے کہ شوال کے چھ روزے رکھنا مستحب فعل ہے۔
**➋** ◈ شافعیہ کہتے ہیں کہ عید الفطر کے بعد شوال کے مسلسل چھ روزے رکھنا افضل ہیں، لیکن تمام شوال میں متفرق روزے رکھنے سے بھی یہ فضیلت حاصل ہو جاتی ہے۔ [شرح النووي: 8/ 56]
**➌** رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنے سے سال کے روزوں کی فضیلت اس طرح حاصل ہوتی ہے کہ ہر روزے کا ثواب دس گنا ہے۔ رمضان کے روزے دس ماہ کے برابر اور شوال کے چھ روزے دو ماہ کے برابر ہیں، یوں پورے سال کا اجر وثواب حاصل ہو جاتا ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2115