🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث میں دو رکعت نمازِ چاشت، ہر مہینے کے تین روزوں اور سونے سے قبل وتر ادا کرنے کی ترغیب ہے اور اس شخص کے لیے اولِ رات میں وتر پڑھنا افضل ہے، جو رات کے پچھلے پہر بیدار نہ ہو سکتا ہو۔ [شرح النووي: 3/ 48]
➋ ہر مہینے کے تین روزے رکھنا واجب نہیں بلکہ مستحب فعل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2123