الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ◈ امام نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: علماء کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن کا روزہ رکھنا حرام ہے۔
خواہ روزہ دار ان دونوں میں نذر، نفل، کفارہ یا کوئی اور روزہ رکھے، ان دونوں میں ہر حالت میں روزہ رکھنا حرام ہے۔
پھر اگر کوئی شخص عمداً ان دنوں کے روزوں کی نذر مانے تو شافعی اور جمہور علماء کا موقف ہے کہ نہ ایسے شخص کی نذر منعقد ہو گی اور نہ اس پر ان روزوں کی قضا لازم آئے گی۔ [شرح النووي: 8/14]
➋ ◈ شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: عیدین کے روزوں کی ممانعت کی حکمت یہ ہے کہ ان دنوں میں روزہ رکھنا بندوں کا اللہ تعالیٰ کی ضیافت سے اعراض ہے۔
جو اس نے اپنے بندوں کے لیے تیار کی ہے۔ [نيل الأوطار: 4/278]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2146