الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ جو شخص رمضان کی اکیسویں رات میں لیلۃ القدر کی تلاش سے محروم رہے، وہ باقی طاق راتوں میں سستی و کاہلی کا شکار نہ ہو بلکہ باقی سات راتوں کی طاق راتوں میں شب قدر تلاش کرے، کیونکہ ممکن ہے شب قدر کا نزول مؤخر ہو اور باقی راتوں میں تلاش کا سلسلہ جاری رکھنے سے وہ شب قدر کے اجر و ثواب سے مستفید ہو پائے۔
➋ رمضان المبارک کی اکیسویں رات کا قیام چھوٹ جائے تو رمضان المبارک کی تئیسویں رات کے قیام کا اہتمام کرنا مستحب ہے، یوں یہ رمضان کی تئیسویں رات ہوگی اور مہینے کی ساتویں باقی رات ہو گئی۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2182