🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ رمضان کی راتوں میں نماز تراویح کا باجماعت اہتمام مستحب فعل اور سنت نبوی ہے۔
➋ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نماز تراویح باجماعت کا آغاز نہیں کیا تھا۔ بلکہ انہوں نے سنت نبوی کی روشنی میں اسے باقاعدہ جاری کیا تھا، حالانکہ یہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت تھا اور نماز تراویح باجماعت کا آغاز کرنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2204