🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث میں نیکی کے تمام امور میں صدقہ کرنے کی ترغیب ہے اور خاص نیکی کے کام پر اکتفا نہ کیا جائے، بلکہ نیکی کے تمام کاموں میں خرچ کیا جائے۔ [شرح النووي: 74/7]
➋ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کا مذہب تھا کہ ہر وہ مال جو ضرورت سے اضافی ہے، وہ کنز ہے لیکن اس بارے میں راجح موقف جمہور علماء کا ہے کہ جس مال کی زکوٰۃ ادا کر دی جائے وہ کنز نہیں ہے۔ [شرح النووي: 74/7]
➌ ان احادیث میں مانعینِ زکاۃ کے لیے سخت وعید ہے کہ ہر وہ مال جس کی زکاۃ ادا نہ کی جائے گی، روزِ قیامت وہی مال اس کے عذاب کا سبب بنے گا اور اس کا کوئی عذر اور بہانہ کارآمد نہیں ہو گا، نہ اس کا واویلا اور چیخ و پکار کام آئے گی۔ لہذا فلاح و کامیابی اسی بات میں ہے کہ صاحبِ نصاب دنیا میں زکاۃ ادا کر کے قبر اور آخرت کی سختیوں سے محفوظ ہو جائے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2253