الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «اَلْقَدَح» ”قاف“ اور ”دال“ دونوں پر فتحہ ہے۔ چھوٹا پیالہ۔ «اَلشَّعْب» ”شین“ کے فتحہ اور ”عین“...
� لغوی تشریح:
«اَلْقَدَح» ”قاف“ اور ”دال“ دونوں پر فتحہ ہے۔ چھوٹا پیالہ۔
«اَلشَّعْب» ”شین“ کے فتحہ اور ”عین“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ ٹوٹی ہوئی جگہ۔
«سِلْسِلَة» دونوں جگہ ”سین“ کے فتحہ کے ساتھ۔ ایک چیز کو دوسری کے ساتھ ملانے اور جوڑنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اور دونوں جگہ ”سین“ کے کسرہ کے ساتھ بھی ہے۔ اس صورت میں معنی یہ ہوں گے: لوہے کی وہ زنجیر جو دھاگے کی طرح باریک ہو۔ معنی یہ ہوا کہ دونوں جانب شکستہ مقام کو چاندی کے تار سے ملا دیا۔
فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ ایسی ضروریات و اغراض کے لیے تھوڑی سی چاندی استعمال کرنا جائز ہے۔ گویا کھانے پینے کے برتنوں میں ضرورتاً اتنی کم مقدار میں سونا اور چاندی اگر لگا ہوا ہو تو ایسے برتنوں میں کھانا پینا جائز ہے اور ان سے وضو اور غسل وغیرہ کرنا بھی بلا کراہت درست اور جائز ہے۔
➋ سونے چاندی سے بنے ہوئے برتنوں کے استعمال میں تکبر اور فخر کا عمل دخل ہوتا ہے۔ کبر و نخوت اور فخر، خالق کائنات کو پسند نہیں، اس لیے ان کا استعمال ناجائز قرار دیا گیا اور شکستہ برتن کو تار کے ذریعے سے پیوستہ کر کے استعمال کرنے میں ضرورت ہوتی ہے، اس میں کبر و غرور کا کوئی عمل دخل نہیں، اس بنا پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 21