الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث میں زکوٰۃ جمع کرنے کا ایک زریں اصول بیان ہوا ہے، جس سے عاملِ زکوٰۃ اور مالکِ زکوٰۃ دونوں ضرر و تکلیف سے محفوظ رہیں گے۔
➋ زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت عاملِ زکوٰۃ کا مخصوص جگہ پر بیٹھنا اور تمام لوگوں کو یہ حکم دینا کہ زکوٰۃ کے اموال یہاں جمع کراؤ درست نہیں۔ بلکہ وہ لوگوں کے ڈیروں اور حویلیوں میں جا کر زکوٰۃ کے جانور جمع کرے گا، نیز مالکِ زکوٰۃ کا زکوٰۃ کے جانور ہانک کر کہیں دور لے جانا مکروہ عمل ہے، اس سے عاملِ زکوٰۃ کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2280