الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ حدیث صریح نص ہے کہ سونے، چاندی اور اونٹ، گائے اور بھیڑ، بکری میں زکوٰۃ واجب ہے۔ [شرح النووي: 64/7]
➋ ❀ «هُمْ لَمْ يَنْسَ حَقَّ اللهِ فِي ظُهُورِهَا وَلا رِقَابِهَا» ان الفاظ سے ◈ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ گھوڑوں میں زکوٰۃ واجب ہے۔ ان کا مذہب ہے کہ اگر تمام گھوڑے نر ہوں تو ان میں زکوٰۃ واجب نہیں۔ لیکن اگر مادہ گھوڑیاں ہوں یا نر و مادہ مشترک گھوڑے ہوں تو ان میں زکوٰۃ واجب ہے۔ پھر مالک کو اختیار ہے کہ یا تو وہ ہر گھوڑے کی زکوٰۃ میں ایک دینار نکالے یا اس کی قیمت لگائے اور قیمت کا چالیسواں حصہ زکوٰۃ نکال دے۔ لیکن ◈ امام مالک، امام شافعی اور جمہور علماء کا موقف ہے کہ گھوڑوں میں کسی صورت بھی زکوٰۃ واجب نہیں کیونکہ پیچھے حدیث میں بیان ہوا ہے کہ گھوڑوں میں زکوٰۃ نہیں ہے اور انہوں نے اس حدیث کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ اس سے مراد گھوڑوں کو جہاد کے لیے استعمال کرنا ہے۔ [شرح النووي: 66/7]
➌ گھوڑوں کی طرح گدھوں میں بھی زکوٰۃ واجب نہیں۔ البتہ نفلی صدقہ سے اجر و ثواب ضرور حاصل ہوتا ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2291