🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے وقت عاملینِ زکوۃ سے نرمی برتی جائے اور جتنی زکوۃ بنتی ہے، خوشدلی سے ادا کی جائے اور انہیں تکلیف اور مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور زکوۃ کی وصولی کے وقت وہ خوش ہوں۔
➋ نیز اگر زکوۃ لیتے وقت تمہیں یہ وصولی شاق گزرے اور تم اسے ظلم بھی خیال کرو، تب بھی عاملین کو راضی رکھنا ضروری ہے۔
❀ سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ زکوۃ لینے والے ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم پر ظلم زیادتی کرتے ہیں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اَرْضُوا مُصَدِّقِيكُمْ» ”صدقہ جمع کرنے والوں کو راضی کرو۔“
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے، ہر عاملِ زکوۃ مجھ سے راضی ہی لوٹا ہے۔ [صحیح مسلم: 989، سنن أبي داود: 1589، سنن النسائي: 2460]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2341