🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ زکوٰۃ اور صدقہ دینے والے کے لیے رحمت و برکت کی دعا کرنا مستحب عمل ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ عمل اس حکم کی تعمیل میں کرتے تھے۔
فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَوَتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ﴾ ”ان کے مالوں سے تو انہیں پاک کرے گا اور انہیں صاف کرے گا اور ان کے لیے دعا کر، بے شک تیری دعا ان کے لیے باعث سکون ہے۔ اور اللہ سب کچھ سننے والا، بہت جاننے والا ہے۔“ [سورة التوبة: 103]
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ شافعیہ اور جمیع علماء کا موقف ہے کہ زکوٰۃ ادا کرنے والے کے لیے دعائے خیر کرنا مستحب ہے، واجب نہیں۔ [شرح النووي: 7/185]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2345