🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ آلِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد وہ قبائل ہیں جن پر زکوٰۃ حرام ہے۔ ان سے مراد دو قبیلے بنو ہاشم اور بنو مطلب ہیں۔ تمام قبائلِ قریش مراد نہیں، جیسا کہ ان کی حرمت امام نووی رحمہ اللہ نے [شرح النووي] ، شوکانی رحمہ اللہ نے [نیل الأوطار] اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے [فتح الباري] میں بیان کی ہے۔
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات آل میں داخل ہیں اور یہ بھی زکوٰۃ کی حقدار نہیں۔
➌ بنو ہاشم سے مراد آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث ہیں۔ ان میں آلِ ابولہب شریک نہیں۔ بنو ہاشم میں سے زکوٰۃ صرف انہی قبائل پر حرام ہے۔ باقی قبائل اس سے مستثنیٰ اور زکوٰۃ کے مجاز ہیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2357