🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ایثار کا بیان ہے۔
➋ اگر کسی کام کے عوض بلا مطالبہ رقم حاصل ہو تو ایسی رقم لینا مستحب ہے۔ اس میں کسی قسم کی قباحت یا گناہ نہیں خواہ اس نے زکاۃ وصول کرنے ہی کی ذمہ داری ادا کی ہو۔
➌ عمالِ زکاۃ کو زکاۃ کے مال سے معاوضہ دینا جائز ہے اور یہ مصارفِ زکاۃ میں سے ایک مصرف ہے، جس پر باقاعدہ خرچ کرنا لازم ہے۔
➍ حاکم اگر حلال مال سے رعایا کے کسی فرد کو عطیہ دے تو ایسا عطیہ لینا جائز ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2367