الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ عاملینِ زکاۃ اموالِ زکاۃ کو جمع کر کے حاکم کی خدمت میں پیش کریں گے، پھر حاکمِ وقت حسبِ منشا و ضرورت مصارفِ زکاۃ پر وہ اموال خرچ کرے گا، البتہ اگر امام عاملِ زکاۃ کو زکاۃ کا مال مصارف پر خرچ کرنے کی اجازت دے دے تب عامل کے لیے اموالِ زکاۃ خرچ کرنا جائز ہے۔ جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو رخصت عنایت کی تھی۔
➋ زکاۃ ادا کرنے والے کے لیے خیر و برکت کی دعا کرنا مسنون و مستحب فعل ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 2383